9 دسمبر، 2024، 4:15 PM

رائٹرز کو بشار اسد کی موت سے متعلق جھوٹی خبر کی تردید جاری کرنی چاہیے، روس

رائٹرز کو بشار اسد کی موت سے متعلق جھوٹی خبر کی تردید جاری کرنی چاہیے، روس

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ خبر رساں ادارے رائٹرز کو شامی صدر کے فضائی حادثے سے متعلق خبر کی تردید جاری کرنی چاہیے۔

مہر نیوز کے مطابق، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے شام کے صدر بشار الاسد کے فضائی حادثے سے متعلق رائٹرز کی بے بنیاد رپورٹ پر برہمی کا اظہار کیا۔

 انہوں نے رائٹرز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس خبر رساں ادارے کو اپنی جھوٹی اور بے بنیاد خبر کی تردید جاری کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ رائٹرز نے دعویٰ کیا کہ بشار اسد ممکنہ طور پر ہوائی جہاز کے حادثے میں مارے گئے ہیں۔ 

  زاخارووا کے سخت ردعمل کے بعد رائٹرز نے اس خبر کے بشار اسد کی موت سے متعلق پیراگراف کو حذف کر دیا۔ 

دوسری طرف ویانا میں روس کے مندوب میخائل الیانوف نے بھی تصدیق کی کہ شامی صدر بشار الاسد اور ان کا خاندان ماسکو میں ہے۔

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ فوری؛ بشار اسد اور ان کا خاندان ماسکو میں ہے۔ روس مشکل حالات میں اپنے دوستوں سے غداری نہیں کرتا۔ روس اور امریکہ میں یہی فرق ہے۔"

News ID 1928685

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha